فلپائنی لڑکی نے اپنی والدہ کو حج پر بھیجنے کا خواب سوشل میڈیا کے ذریعے پورا کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق 33 سالہ ڈاکٹر فاطمہ الزہرہ نے ٹک ٹاک پر لائیو سیشنز کے دوران 6 ہزار سے زائد صابن فروخت کر کے ہزاروں ڈالرز جمع کر کے والدہ کے حج کے اخراجات پورے کیے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا ہے کہ میں ملازمت کے بعد رات گئے تک آن لائن صابن فروخت کرتی تھی، جس کے باعث والدہ کو حج پر بھیجنا ممکن ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق 61 سالہ خاتون 4 مئی کو حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئی ہیں۔