• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی ناکام بنانیوالے شہید شہری کی قربانی کا اعتراف، صدرِ مملکت کی ستارۂ شجاعت دینے کی منظوری

خودکش دہشتگرد کو روک کر اپنی جان کا نذرانہ دیکر قیمتی جانیں بچانے والے شہید شہری لیاقت---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
خودکش دہشتگرد کو روک کر اپنی جان کا نذرانہ دیکر قیمتی جانیں بچانے والے شہید شہری لیاقت---تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت شہید کی قربانی کے اعتراف میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ستارۂ شجاعت دینے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر آصف زرداری نے لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری دی۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا، ان کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی قوم کے لیے روشن مثال ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے سامنے ڈٹ کر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، قوم اپنے بہادر سپوت لیاقت شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔

لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی صدر مملکت سے ستارہ شجاعت آج شام وصول کریں گے، شہید کے اہل خانہ کو مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اسلام آباد روانہ کیا گیا، ان کے اہل خانہ کی حفاظت اور سہولت کے لیے ایلیٹ فورس کا دستہ بھی ہمراہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید