بل گیٹس کی بیٹی بھی والدین کی علیحدگی پر بول پڑیں

May 06, 2021

دنیا کے چوتھے امیرترین شخص بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی بیٹی جینیفر نے والدین کی 27سال بعد شادی ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری فیملی کیلئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔

بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے والدین کی علیحدگی پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ والدین کے ذاتی فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی، یہ واقعی ہماری فیملی کیلئے ایک مشکل ترین وقت ہے۔

جینیفر نے لکھا کہ محبتیں اور احساس کرنے والوں کی وہ شکرگزار ہیں، دنیا بھر سے بھیجے جانے والے پیغامات پر بھی تہہ دل سے ممنون ہیں۔

یاد رہے کہ مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے سب سے امیر آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے آپس میں علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔

بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ وہ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں تعاون جاری رکھیں گے۔

گیٹس امریکا میں زرعی زمین کا سب سے بڑا مالک ہے اٹھارہ مختلف ریاسٹوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین ہے پانچ ریاستوں میں ان کے گھر ،جہازوں اور کاروں کا بیڑا جس میں 20لاکھ ڈالر کی پورشے، آرٹ کا مجموعہ ہے۔

فوربز میگزین کے مطابق بل گیٹس سے قبل مہنگی ترین طلاق جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان ہوئی انہیں 55کھرب روپے( 35 عشاریہ چھ ارب ڈالر) سے زیادہ ملے، دوسرے پر امریکی ارب پتی بل گراس اور سو گراس کے درمیان جس میں سو گراس کو دوکھرب روپے(ایک عشاریہ تین ارب ڈالر) ملے۔