• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس کی بیٹی جینفر نے مصری دوست نیال نصر سے منگنی کرلی


مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے ارب پتی شخص بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس  نے مصری دوست نیال نصر سے منگنی کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جینیفر نے اپنی منگنی کی خبر شیئر کی۔

جینیفر نے نیال کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی اور منگیتر کے لیے محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔


جینیفر کا کہنا تھا کہ انہیں باقی کی زندگی نیال کے ساتھ گزارنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

دوسری جانب نیال نصر کی جانب سے بھی منگیتر جینیفر کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا گیا۔





انہوں نے لکھا کہ وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان تصور کر رہے ہیں۔ منگیتر جینیفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جین، ممکنہ طور پر تم میں وہ تمام خصوصیات ہیں جس کا میں تصور کرتا تھا، زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نیال نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ 28سالہ نیل نصر نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔

23 سالہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نیال نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


تازہ ترین