پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے تیار

May 06, 2021

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے سے ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے میچ سے قبل 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

لیگ اسپنر زاہد محمود اور سعود شکیل 13 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں۔

سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں نے میچ کی بھرپور تیاری کی، پاکستان ٹیم دوسرا ٹیسٹ جیت کر 0-1 سے سیریز اپنے نام کرنا چاہتی ہے، تو دوسری جانب زمبابوے ٹیم بھی پر امید ہے کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

پاکستان نے میچ سے قبل جن 13 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا اس میں لیگ اسپنر زاہد محمود اور سعود شکیل کا نام شامل نہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا جبکہ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر اسے براہِ راست نشر کرے گا۔