ہماری ویکسین اتنی ہی محفوظ اور قابل بھروسہ ہے جتنی کلاشنکوف رائفل، پیوٹن

May 06, 2021

روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کی کورونا ویکسین مؤثر ٹیکنالوجی کے ساتھ سالوں سے کام کرنے والے معتبر پلیٹ فارم سے بنائی گئی ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک روس کی بنائی گئی کلاشنکوف رائفل کی طرح ہی محفوظ اور قابل بھروسہ ہے۔

روس میں کورونا کی صورتحال پر روسی حکام سے ویڈیو کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کی کورونا ویکسین کا شمار دنیا کی محفوظ اور قابل اعتبار ویکسینز میں ہو رہا ہے۔

ایک یورپی ماہر کا یہاں تک کہنا ہے کہ روسی ویکسین اتنی ہی قابل اعتبار ہے جتنی روس کی کلاشنکوف، اور ان کا کہنا ٹھیک ہے ہماری ویکیسنز کلاشنکوف کی طرح ہی سادہ اور محفوظ ہیں۔