بھارتی اداکارہ و ماڈل نے اپنی شادی کا پیسہ کورونا کے مریضوں کو عطیہ کردیا

May 08, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ماڈل و اداکار ویراف پٹیل نے اپنی شادی پر خرچ کیا جانے والا تمام پیسہ کورونا کے مریضوں کو عطیہ کردیا اور خود سادگی سے کورٹ میرج کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویراف پٹیل اور ان کی منگیتر سلونی کھنہ نےایک بڑے پیمانے پر شادی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وبائی مرض کورونا کے باعث سلونی کھنہ اور ویراف کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویراف اور ان کی منگیتر گزشتہ روز باندرہ کورٹ میں منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔اداکار کی شادی میں حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے 3 قریبی دوستوں نے بطور گواہ شرکت کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ برس لاک ڈاؤن سے قبل شادی کا منصوبہ بنایا تھا اور لاک ڈاؤن کے بعد زندگی کے معمول پر آنے کے منتظر تھے۔اداکار کے مطابق بعدا ازاں انہوں نے رواں برس مئی میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن دوسری لہر اور کیسز میں اضافے نے انھیں حیرت میں ڈال دیا، پھر ایک ایسا وقت آیا جہاں انھیں اپنے والدین اور اہل خانہ سمیت لوگوں سے درخواست کرنا پڑی کہ وہ بھی شادی میں شرکت نہ کریں اور محفوظ رہیں۔