آج افطار میں بنائیں چیزی پکوڑے

May 08, 2021

روایتی پکوڑے تو ہر کوئی بنا لیتا ہے جسے کھا کھا کر اگر آپ بوریت کا شکار ہو گئے ہیں تو آج آزمائیں چیز سے بنے ہوئے لذیذ چیزی پکوڑے۔

چیزی پکوڑے بنانے کے لیے درکار اجزاء:

ترکیب:

ایک پیالے میں بیسن، انڈہ ، دہی، میٹھا سوڈا، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، سفید زیرہ، چکن کیوب اور نمک ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ اچھی طرح ملائیں۔

اب اس میں کاٹیج چیز شامل کردیں۔ پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس آمیزے کے پکوڑے تل لیں۔

جب پکوڑے گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔ چیز سے بنے گرم گرم پکوڑے املی کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

مزید مزیدار تراکیب کے لیے وزٹ کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes