جمعہ اور ہفتہ کاروبار شام 6 بجے تک کھلا رکھنے کے فیصلے کی خلاف ورزی

May 09, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حکومت سندھ کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کو کاروبار شام 6بجے تک کھلا رکھنے کے فیصلے کے باوجود لطیف آبادنمبر 8مارکیٹ ودیگر کاروبار بند کرادیا گیا پولیس کے مطابق” کمشنر حیدرآباد کے دوپہر 2بجے کاروبار بند کرانے کے نوٹیفکیشن پر عمل کیا گیاہے ۔“حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں عید کی خریداری اورتاجروں کی جانب سے جمعہ اور ہفتے کو کاروبار کھلارکھنے کی اجازت دینے کے مطالبے پر صوبائی ٹاسک فورس کے فیصلے کے تحت محکمہ داخلہ نے جمعہ اورہفتہ کو شام 6بجے تک کاروبار کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا لیکن حیدرآباد میں پولیس اور انتظامیہ رابطے کے فقدان کے باعث پولیس نے لطیف آبادنمبر 8جامع کلاتھ مارکیٹ ودیگر کاروبار دوپہر 2بجے بندکرادیا۔