اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمدگی، دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا،فخر عالم

May 09, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فخرِ عالم نے ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر دنیا کو بھارت سے جواب طلب کرنا ہوگا۔فخر عالم نے ٹوئٹر پر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جو کہ ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے 7 کلوگرام ریڈیو ایکٹیو یورینیم برآمد ہونے کے بارے میں ہے۔اس رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے فخرِ عالم نے لکھا کہ’بھارت کو دنیا کو جواب دینے کی ضرورت ہے کہ ریاست اپنے اسٹریٹ کریمنلز کو یورینیم رکھنے کی کیسے اجازت دے سکتی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’جب اسے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جائے گا تو بھارت یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ پاکستان تھا۔‘