نارتھ کراچی، تجاوزات کے خلاف آپریشن، 20 پتھارے دار زیر حراست

May 09, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی ناگن چورنگی کے اطراف میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران سڑک پر غیر قانونی طور پر قائم درجنوں پتھاروں اور ٹھیلوں کو قبضے میں لے کر 20 پتھارے داروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کر کے وقت مقررہ سے زیادہ دیر تک ہوٹل کھولنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔