پاکستان، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے آثار نظر آنے لگے

May 09, 2021

پاکستان بھر میں انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں طویل عرصے بعد بیشتر مقامات پر پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابقملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے سیوریج کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا۔

پولیو ٹیسٹ کے لیے سیوریج سے سیمپل گزشتہ ماہ اکٹھے کیئے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی پہلی لہر کے بعد پولیو کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد معمول کی ایمونائزیشن پر توجہ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق رواں برس ملک میں تاحال قلعہ عبداللّٰہ سے پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔