فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران نشانہ بنایا گیا، فلسطین فاؤنڈیشن

May 10, 2021

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور سرپرست رہنماؤں محفوظ یار خان، مسلم پرویز، مولانا باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی، ارشد نقوی، اسرار عباسی اور دیگرنے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کی ہے رہنماوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کے دوران نشانہ بنایا گیاگزشتہ دو دنوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے ،قبلہ اوّل پر صہیونی یلغار اور افغانستان میں بچیوں کے اسکول پر دہشتگردانہ حملہ صہیونی دہشت گردی کا تسلسل ہے، اسرائیل اپنے پنجے افغانستان میں جما کر پاکستان اور خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔