منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے شوہر ناصر علی کے شناختی کارڈ کی کاپی سامنے آگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پنکی کا شوہر ناصر علی وزیر آباد گوجرانوالہ کا رہائشی تھا، یہ دونوں ساتھ مل کر آن لائن منشیات فروشی کا دھندا کرتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنکی اور اس کا شوہر ناصر علی لاہور کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر رہے، ناصر علی کچھ عرصہ قبل بیرون ملک فرار ہو گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی سامنے آئی تھی۔
دستاویزات کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی نے 17 اپریل 2018ء کو کراچی سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جو 17 اپریل 2023ء کو ایکسپائر ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے قومی شناختی کارڈ بھی 6 دسمبر 2016ء کو کراچی سے بنوایا تھا، شناختی کارڈ پر ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلشنِ اقبال کا پتہ درج ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنا نام تبدیل کر کے ایک اور شناختی کارڈ بنوانے کی بھی کوشش کی، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔