• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باقر قالیباف چین سے متعلقہ امور کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر

ایران نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین سے متعلقہ امور کےلیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق تعیناتی حال ہی میں کی گئی، باقر قالیباف امریکا سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کے چیف مذاکرات کار بھی ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مشرق وسطیٰ کے تنازع میں چین کے کردار کی اہمیت اور بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے پر تہران کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید