قرآن کا عادلانہ نظام ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے، عظمیٰ عمران

May 10, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ کی نائب ناظمہ عظمیٰ عمران نے کہا ہے کہ قرآن کا عادلانہ نظام ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے، رمضان میں نزول قرآن ہمیں یہی مشن یاد دلاتا ہے اس بات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام دورہ ختم قرآن کی مجالس کے دورے کے موقع پر کیا۔