برطانوی شہزادے کی رقم کے عوض صدر پوٹن تک رسائی کی پیشکش

May 10, 2021

لندن (اے ایف پی )برطانوی میڈیا کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملکہ الزبتھ کے کزن شہزادہ مائیکل آف کینٹ ذاتی فائدے کے عوض سرمایہ کاروں کو کریملن تک رسائی کی پیشکش کرتے ہوئے پکڑے گئے۔برطانوی میڈیا کی جانب سے یہ ’شرم ناک دعوے‘ ایک ایسے وقت میں سامنے آئے جب لندن اور ماسکو کے مابین تعلقات انتہائی نچلی سطح پر ہیں۔شہزادہ مائیکل نے ایک ورچوئل اجلاس میں جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کے روپ میں کام کرنے والے انڈر صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک دن میں 10 ہزار پاؤنڈز کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مصاحبین کی ’خفیہ‘ نمائندگی کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لیے چینل فور کے ’ڈسپیچز‘ پروگرام اور ہفتہ وار اخبار نے جنوبی کوریا کی ایک جعلی سونے کی کمپنی ’ہاؤس آف ہیڈونگ‘ کا ڈھونگ رچایا تھا۔شہزادے مائیکل نے کہا کہ وہ کمپنی کو دو لاکھ ڈالرز کے عوض ریکارڈ شدہ تقریر کے ذریعے شاہی توثیق بھی دے سکتے ہیں جس کے بیک ڈراپ میں ان کا ’کینسنٹن پیلس‘ گھر ہو گا۔تقریب میں روسی رہنما سے مستقبل میں ذاتی طور پر ملاقات کا موقع فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔شہزادہ مائیکل کے دفتر نے برٹش پریس ایسوسی ایشن کو بتایا کہ ان کے پوتن کے ساتھ کوئی خاص تعلقات نہیں اور انہیں کوئی عوامی فنڈ بھی نہیں ملتا۔وہ ایک کنسلٹنسی کمپنی کے ذریعے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں جو وہ گذشتہ 40 سالوں سے چلا رہے ہیں۔