یوکرین جنگ کے 4 سال کے دوران شرح پیدائش میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جنگ کے دوران خواتین کو حمل میں پیچیدگیوں اور ابنارملٹیز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جنگ کے دوران یوکرین نے تقریباً 10ملین افراد کھوئے جن میں ہلاک ہونے والے اور ملک چھوڑ کر جانے والے افراد بھی شامل ہیں۔
امریکی سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے جنوری میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 فروری 2022ء میں شروع ہونے والی جنگ میں اب تک تقریباً ایک لاکھ 40 ہزار کے قریب یوکرینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔