• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکا سے تجارتی شراکت داروں پر عائد یکطرفہ ٹیرف واپس لینے پر زور

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

چین کی جانب سے امریکا سے تجارتی شراکت داروں پر عائد یکطرفہ ٹیرف واپس لینے پر زور دیا گیا ہے۔

چینی وزارتِ کامرس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کے تمام اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں، تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امریکی یکطرفہ اقدامات ناصرف بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی قواعد بلکہ اس کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدامات تمام فریقین کے مفادات کے منافی ہیں۔

چینی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ناصرف ٹیرف برقرار رکھنے کے امریکی متبادل اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے بلکہ اپنے مفادات کا بھی بھرپور تحفظ کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید