• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض اوقات لوگ دوسروں کی کامیابی برداشت نہیں کر پاتے: ثروت گیلانی

ثروت گیلانی— فائل فوٹو
ثروت گیلانی— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ویب سیریز چڑیل کی شاندار کامیابی پر شوبز انڈسٹری میں سے کسی نے انہیں مبارک باد نہیں دی۔

ثروت گیلانی ویب سیریز چڑیل کے مرکزی کرداروں میں شامل تھیں۔ اگرچہ اس سیریز کو تنقید اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس سیریز کو عوامی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رویّوں اور ساتھی فنکاروں میں پائی جانے والی حسد سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔

دورانِ گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری اس کامیابی پر انڈسٹری کی جانب سے کوئی خاص ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری نے ہمارے شو کی کامیابی کو بالکل سیلیبریٹ نہیں کیا۔ کسی نے بھی اس پر خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات لوگ دوسروں کی کامیابی برداشت نہیں کر پاتے۔

اداکارہ نے فلم جوائے لینڈ کی عالمی کامیابی پر بھی انڈسٹری کے محدود ردِعمل کا ذکر کیا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید