فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 23،24 مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

May 10, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوری کا 2 روزہ اجلاس 23اور24مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا اور دعوت نامہ مولانا عبد الغفور حیدری کی طرف سے اراکین شوریٰ کو جاری کردیا گیا ہے ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے لئے جماعتی موقف کے تعین کیا جائے گا۔اجلاس متروکہ وقف املاک بل کے دینی حلقوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور اس حوالے سے دینی حلقوں کے تحفظات زیر غور کرکے مستقبل کی پالیسی طے اور ملک کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔