مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں بیماری کا حملہ، ہزاروں مرنے لگیں

May 10, 2021

کوٹ ادو (این این آئی) مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کے شدید حملے کی وجہ سے ہزاروں مرغیاں مرنے لگیں، تاہم بیمار مرغی کا گوشت دھڑلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانی جسم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ ادو کی مرغی فارموں کنٹرول شیڈ و ں میں جگر اور یرقان کی شدید بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں مرغیاں مرنے لگی ہیں، اس بیماری کی روک تھام کیلئے انسانوں میں پیلے یرقان میں استعمال ہونے والی ادویات جیٹی پار انجکشن اور شربت ہیپامرز انجکشن و شربت مارکیٹ سے اچانک غائب ہو گئے ہیں، دو سو روپے والا انجکشن بلیک میں ڈبل ٹریپل قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں جبکہ مرغیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث اور رمضان میں گوشت کی زیادہ استعمال کی وجہ سے مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بیمار مرغی کا گوشت دھڑلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانی جسم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔