بیکریوں اورمٹھائی کی دکانوں سے نکالےگئے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

May 10, 2021

ملتان ( سٹاف رپورٹر) لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیکریوں، سوئیٹس شاپس سے بے روزگار ہونے والے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔گزشتہ دوسال سے مسلسل لاک ڈاؤن صورتحال کے باعث سوئیٹس اور بیکریوں پرکچن میں کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کم کرنے کے لئے مالکان نے ڈاؤن سائزنگ شروع کر دی جس کے باعث سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہو گئے گزشتہ روز ان بے روزگار ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بے روزگاری پر نعرے بازی کی اور بتایا کہ بیکرز سوئیٹس شاپس مالکان نے محدود اوقات میں کاروبار کی اجازت دینے اور تیار ہونیوالی مصنوعات،گیس بجلی ٹیرف میں اضافہ کی وجہ سے مالکان نے ڈاؤن سائزنگ کرتے ہوئے ملازمین کو فارغ کر دیا اور مزید ملازمین کی بے روزگاری کا خدشہ ہے، انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ بیکرز و سوئیٹس شاپس کو صبح 6سے رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت دے تاکہ ہم سب ملازمین کو روزگار مہیا ہو سکے ۔