جامعہ زکریا،ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کیلیے 500 آسامیاں مشہتر

May 10, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا نے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے سکیل ایک تا 16تک کی 500کے قریب اسامیاں مشہتر کردی ہیں ،امیدواروں سے 24مئی تک درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی جس کے لیے امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ اپنی درخواستیں آن لائن ارسال کرسکیں گے،بروقت درخواستیں جمع نہ کرانے والے امیدوار اسامی کے لیے نااہل قرار تصور ہوں گے، مذکورہ اسامیوں کے لیے یونیورسٹی میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کو ترجیح دی جائے گی،امیدوار کے لیے عمر کی حد زیادہ سے زیادہ 30سال مقرر کی گئی ہے ۔