عید کی چھٹیوں میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز دو روز بندرہیں گے

May 10, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کورونا ویکسی نیشن سنڑز صرف دو روز کے لئے بند رہیں گے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عید کے پہلے اور دوسرے دن بند رہیں گے جبکہ لاک ڈاون کے دیگر ایام کے دوران کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کھلے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان کے بعد کورونا ویکسی نیشن سنٹرز صبح 8بجے سے شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔اسی طرح ہر جمعہ کو ویکسی نیشن سنٹربند رہیں گے۔