سعودی عرب: عیدالفطر 13 مئی کو ہونے کا امکان

May 10, 2021

سعودی عرب میں عیدالفطر 13 مئی بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

جدہ فلکیاتی انجمن کے مطابق اس بار رمضان کے 30 روزے متوقع ہیں۔ عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید 14 مئی بروز جمعہ ہو گی، جس کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔