بیت المقدس، تیونس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

May 10, 2021

مقبوضہ بیت المقدس کے باہر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، تیونس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

رمضان کی 27 ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں سو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھر یورپین یونین نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یروشلم میں موجود کشیدگی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرے۔

علاوہ ازیںکیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔