ضلع کورنگی، فوج اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

May 11, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضلع کورنگی میں امن و امان کے قیام ،شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاکستان آرمی ، پاکستان رینجرز ، ڈپٹی کمشنر اور ضلع کورنگی پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا،فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی دینا اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔