بارش، تیز ہوا کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند

May 11, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اور اس کے مضافات کے بعض علاقوں میں پیر کی شام افطاری کے دوران بارش و تیز ہوا چلتے ہی بجلی غائب ہوگئی اور بعض مقامات پربجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔آئیسکو حکام کے دعوئوں کے برعکس شہرو کینٹ، ویسٹریج اور مضافات کے علاقوں میں بند ہونے والی بجلی رات گئے تک بحال نہ ہو سکی، اس دوران جب متعلقہ سب ڈویژن میں فون کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سٹاف چھٹی پر چلا گیا ہے ۔چک بیلی خان سب ڈویژن کے چک بیلی خان روڈ کے ملحقہ ایریاز میں بھی دیر تک بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اور اس دوران بعض آبادیوں کی بجلی بند رہی جس کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔