• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈل گرومنگ گینگ کے سربراہ شبیر احمد کی جلاوطنی، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع حل نہ ہوسکا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

راچڈل گرومنگ گینگ کا سربراہ شبیر احمد جو حال ہی میں سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا ہوا ہے کی پاکستان جلاوطنی کو لے کر برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی تنازع حل نہ ہوسکا۔

 73 سالہ شبیر احمد کو جیل سے رہائی کے بعد لنکاشائر کے علاقے ایکرینگٹن میں واقع ایک ہاسٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے جو اس کی پرانی جرائم گاہ سے محض 15 میل دور واقع ہے۔

 یہ منتقلی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب برطانوی حکومت اور پاکستان کے درمیان جلاوطنی کو لے کر شدید سفارتی تنازع چل رہا ہے۔

 شبیر احمد کی نئی پناہ گاہ ہائی فیلڈ ہاؤس نامی ایک بڑی وکٹورین حویلی میں مختص کی گئی ہے، یہ وسیع و عریض جائیداد جو کبھی ایک امیر مل مالک کے خاندان کی ملکیت تھی اب برطانوی حکومت کے زیر اہتمام ایک ایسی منظور شدہ جگہ کے طور پر استعمال میں ہے جہاں جیل سے رہائی پانے والے مرد مجرمان کو رکھا جاتا ہے۔

 یہاں ایسے لوگ رکھے جاتے ہیں جو معاشرے کے لیے زیادہ خطرناک تصور کیے جاتے ہیں، مذکورہ رہائش گاہ کئی بدنام زمانہ جنسی اور سنگین مجرموں کا عارضی ٹھکانہ بھی رہا ہے۔

 یہ امر قابل ذکر ہے کہ شبیر احمد کو 2012ء میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی، یہ بطور سرغنہ جبکہ 8 پاکستانی اور ایک افغان اس گینگ کے ممبر تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید