شہر کے تجارتی اور کاروباری مراکز17 مئی کو کھلیں گے

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے تجارتی اور کاروباری مراکز 17 مئی (پیر) کو کھلیں گے۔عید الفطر کے موقعہ پر غلہ منڈی سمیت شہر کے تمام تجارتی مراکز 3 روز کے لئے مکمل طور پر بند رہیں گے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق13مئی کو چاند رات ہونے کی صورت میں 14 تا 16 مئی تین روز کے لئے غلہ منڈی، کالے منڈی، بوہڑ گیٹ، مین مارکیٹ ممتازآباد،گلشن مارکیٹ،کینٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر ،دولت گیٹ،دہلی گیٹ،پاک گیٹ،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ سمیت تمام بازار،مارکیٹیں،دکانیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔