میانمار میں فوجی بغاوت کے 100 دن ، ملک کو انتشار میں دھکیل دیا

May 12, 2021

ینگون (جنگ نیوز )میانمار میں فوجی بغاوت اور سوچی کے اقتدار پر قبضے کو 100دن مکمل ہوگئے تفصیلات کے مطابق میانمار میں فوجی حکومت کے اقتدار پر قبضے نے ملک کو انتشار میں دھکیل دیا ہے۔ فوجی جنتا ملکی حالات پر کنٹرول کے لیے جتنی بھی کوشش کر لے حقیقت یہ ہے کہ عوامی زندگی بُری طرح مفلوج ہو چُکی ہے۔میانمار کی فوج نے یکم فروری کو آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کیا اور ملک کے تمام شعبوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ تاہم تب سے ہی یہ امر واضح تھا کہ وہ میانمار کے ریلوے نظام تک کو نارمل طریقے سے نہیں چلا پائے۔