امریکا، 12 سے 15 برس کے بچوں کو فائزر بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی اجازت

May 12, 2021

کراچی(جنگ نیوز)امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزربائیو این ٹیک ویکسین 12 سے 15 برس کےبچوں کو لگانےکی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف ڈی اے کی اجازت کے بعد کم عمر بچوں کو بھی ویکسین لگوائی جاسکے گی جس سے ویکسین لگوا کر خود کو محفوظ بنانےوالے والدین کو بھی سکھ کا سانس مل جائیگا۔