بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا

May 12, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میںمنگل کو موسم گرم اورخشک رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت31، بارکھان35، دالبندین37، گوادر36، قلات26، خضدار31، لسبیلہ40 ،نوکنڈی39، سبی44، تربت40،ژوب36اور زیارت میں 23ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج بدھ کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم لسبیلہ، قلات،خضدار اوربارکھان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔