پنجاب حکومت نے 15سرکاری ریسٹ ہائوسز کو ریزارٹس میں تبدیل کر دیا

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 15سرکاری ریسٹ ہاوسز کو ریزارٹس میں تبدیل کرکے سرکاری افسران اور عوام کیلئے علیحدہ علیحدہ ریٹس مقرر کردیئے ہیں سرکاری ملازمین کیلئے فی دن 1ہزار روپے جبکہ عوام الناس کیلئے 2ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت کی جانب سے مذکورہ ریسٹ ہاوسز کو اپ گریڈ کرنے کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں تاکہ ریسٹ ہاوسز میں کمروں کی گنجائش اور سہولیات میں اضافہ کیا جاسکے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی ریزارٹس کی لسٹ میں مذکورہ ریسٹ ہاوسز کے فوکل پرسنز کے نمبر پر دیئے گئے ہیں۔