بیوروکریسی کا عام لوگوں کے ساتھ سلوک قابل رشک نہیں، فواد چوہدری

May 12, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں پاکستانیوں سے جوسلوک کیا جاتا تھا عمران خان نے اس دکھ کو محسوس کیا، آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں،پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں، یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے اس سے مبرا نہیں ہیں۔