چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کو 1 سال کی توسیع مل گئی

May 12, 2021

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور خان کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی ہے۔

وزارتِ قانون نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور خان کو 1 سال کی توسیع دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کو ایک سال کی توسیع دینے کی سفارش کی تھی۔

چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت محمد نور خان مسکانزئی نے رواں ماہ 15 مئی کو ریٹائر ہونا تھا۔