اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کردی ہے،بدھ کے روز کمیشن کا جلاس چیئرمین /چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں جسٹس نور محمد مسکانزئی کی بطورچیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مدت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ مزید کاروائی کے لئے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔