اوسلو کی سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کی مذمت

May 13, 2021

اوسلو(ناصراکبر)ناروے کی سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر حملے کی بھر پور مذمت کی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور بے گناہ نمازیوں پر فائرنگ بہت شرمناک ہے۔ چوہدری سر مدعلی صدارتی امیدوار ( ایکل گروپ ) پاکستان تحریک انصاف ناروےنے کہا کہ فلسطینیوں کو مسجداقصیٰ میں جانے سے روکا گیا توان کا احتجاج کرناایک بنیادی حق تھا لیکن اسرائیلی فورسزنے مظاہرین پر فائرنگ شروع کردی اور مسجداقصیٰ میں اسلحہ اور جوتوں سمیت گھس کرنمازیوں پر حملہ کردیاجس سےبہت زیادہ تعداد میں نمازی شدیدزخمی ہوگئے ہم اسرائیلی فوج کےفلسطینی نمازیوں پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر خالدنذیر بٹ ،صدر شاہد تنویر بٹ نے کہاکہ عبادتگاہوں کااحترام ایک بین الاقوامی مسلمہ قانون ہے جس کالحاظ قابضین پر بھی لازم ہے، لیکن اسرائیلی فورسزہرقانون سے اپنے آپ کو بالاسمجھتی ہیں۔ دنیا بھرکے مسلم حکمرانوں کو سنجیدگی سے اس مسئلہ کا حل تلاش کرنا ہوگا،پاک ناروے اتحاد ویلفیئر یونین کے صدر چوہدری نجیب اللہ وڑائچ چیئرمین چوہدری اشتیاق احمد برنالی ،چیف پیٹرن چوہدری ظفر نواز حقیقہ،چوہدری ساجد علی، چوہدری مہر قدیر اور چوہدری شبیر مہمند چک ناروے نے کہا مسجداقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے،جہاں یہودیوں نے ناجائز قبضہ کیا ہواہے اور وہ آئے دن مسجداقصیٰ کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں جس کا کوئی جوازنہیں ہے۔تحریک انصاف ناروے کے کوآرڈی نیٹر چوہدری طاہر اکرم پی ٹی آئی ناروے کے سینئر رہنما عمران بشیر نے کہا کہ فلسطینی اپنے وطن کی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، ان کی حمایت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، ناروے کےمفتی محمد زبیر تبسم امام و خطیب غوثیہ مسلم سوسائٹی الكرم فرینڈز انٹرنیشل یورپ کےسیکریٹری جنرل نے کہا کہ بین الاقوامی امن کے دعویداروں کو اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئےاور ہم اسرائیلی فوج کےفلسطینی نمازیوں پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔