عید ہمیں لاچار افراد کی مدد کا پیغام دیتی ہے،ڈاکٹر منظور احمد چوہدری

May 13, 2021

میلان (نمائندہ جنگ) پاکستانی قونصل خانہ میلان کے قونصل جنرل ڈاکٹر منظور احمد چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی کے نام عید کے پیغام میں کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں ہم نے سیکھا ہے کہ ہم نے دوسروں کی مدد کرنا اور ان کے کام آنا ہے، ہمیں عید کے مبارک موقع پر غریب ، بیوہ، یتیم اور لاچار لوگوں کی مدد کرنا ہے ۔ قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سےماضی میں ضرورت مندوں کی مدد کو بھی سراہا۔ قونصل جنرل نے کورونا کے ان حالات کے اندر وفات پانے والے لوگوں کے عزیزوں سے سفیر پاکستان جوہر سلیم اور اپنی طرف سے تعزیت کی اور اس وبا سے بیمار لوگوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ۔ قونصل جنرل نے کہا کہ جب آپ عید منائیں تو اپنے گرد غریب اور لاچار لوگوں کا ضرور یاد رکھیں۔ قونصل جنرل ڈاکٹر منظور احمد چوہدری نے اپنی طرف سے اور سفیر پاکستان روم جوہر سلیم کی طرف سے تمام اہل اسلام اور اٹلی میں مقیم تمام تارکین وطن کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی ۔