ایم سی سی نے بانس کے بنے کرکٹ بیٹ کی مخالفت کردی

May 13, 2021

لندن (جنگ نیوز) کرکٹ کے قوانین مرتب کرنے والے میری لیبون کرکٹ کلب نے بانش کے کرکٹ بیٹ کی تجویز مسترد کردی۔ ایم سی سی کے مطابق موجودہ قوانین بیٹ کیلئے لکڑی کے سوا اور شے استعمال کی اجازت نہیں دیتے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کیمبرج یونیورسٹی میں ہونے والے تحقیق میں بتایا گیا کہ بانس سے بنا بیٹ روایتی طور پر ’’ولو‘‘ سے تیار بیٹ کا بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ روایتی بیٹ کے مطابق مقابلے میں دیرپا اور صلاحیت کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہے ۔ لیکن ولو کے بہ نسبت بھاری ہے لیکن اس کا وزن کم کرنے پر کام ہورہا ہے۔