بابر اعظم کی مقبولیت میں اضافہ،سوشل میڈیا پر ایک ملین چاہنے والے ہوگئے

May 13, 2021

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رنز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم اپنی ٹریننگ اور روزمرہ کی مصروفیات کی تصاویر اور پیغامات اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔اسی وجہ سے ان کے فالوورز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔انسٹاگرام پر بابر اعظم کے فالوورز کی تعداد1 ملین سے زیادہ ہوگئی۔جبکہ ٹوئٹر پر انکے فالوورز کی تعداد 2ملین سے زیادہ ہے۔