بھارت میں ایک شخص سے یورینیم کی برآمدگی پر چین کا سخت موقف

May 13, 2021

بیجنگ (نیوزایجنسی ) بھارت میں ایک شخص سے یورینیم کی برآمدگی پر چین نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی دہشت گردی عالمی برادری کو درپیش سیکورٹی چیلنج ہے، جوہری مواد کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضوابط مضبوط بنانا تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارت میں ایک شخص کے قبضے سے 7 کلو گرام یورینیم برآمد کی گئی تھی۔