فضل الرحمٰن کی حکومت کو ٹف ٹائم دینےکیلئے تیاریاں شروع

May 13, 2021

اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ عید کے بعد ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے لیے تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے حکمت عملی سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ تمام جماعتوں کو سربراہی اجلاس سے قبل پارٹی اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا مولانا نے لانگ مارچ کرنے کی صورت میں تیاری سے متعلق حکمت عملی وضح کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دھرنا دینا ہے تو کتنے روز کیلئے؟ کون کتنے لوگ لائے گا؟استعفے کب دینے ہیں؟بعد میں کیا لائن آف ایکشن ہو گا پلان مرتب کرنے کا کہہ دیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی ف کی مرکزی شوری کا اجلاس بھی 23 اور 24 مئی کو طلب کر لیا جس میں حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔