• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کیلئے گیس شیڈول جاری کردیا گیا

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ اور بلوچستان کیلئے ماہ رمضان المبارک کے دوران گیس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 

کراچی سے سوئی سدرن کے ذرائع کے مطابق  صبح 3 بجے تا رات ساڑھے 10 بجے تک گیس سپلائی بحال رہے گی۔ 

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق رمضان میں سحری تا افطار گیس سپلائی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں سوئی ناردرن کے مطابق رمضان المبارک میں صبح 3 بجے سے رات 10:30 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید