سعودی وزارتِ خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کی زمینوں کو ریاستی اراضی قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں 8 اسلامی ممالک کی نے اسرائیلی فیصلے کی سخت مذمت کی۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا 1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کی رجسٹریشن اور ملکیت تصفیے کی منظوری غیر قانونی اقدام ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے1967 کے بعد پہلی بار مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کی رجسٹریشن اور ملکیت تصفیے کی منظوری غیر قانونی اقدام ہے، سعودی عرب، اردن، یو اے ای، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فیصلہ غیرقانونی بستیوں کی توسیع، زمینوں پر قبضے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کنٹرول مضبوط کرنے کی سنگین کوشش ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی فیصلہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مشترکہ بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے، مشترکہ بیان میں اسرائیلی فیصلے کو خطے میں منصفانہ اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا گیا۔