ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کی مضبوط فوج کو بھی ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے۔
ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈرنے کہا کہ امریکی صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو نہیں گرا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قرار دیتے ہیں، دنیا کی سب سے مضبوط فوج کو بھی ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہےکہ وہ اٹھ نہ سکے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ جنگی جہاز سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر کی تہہ میں بھیج سکتا ہے، مذاکرات کے نتائج کو پہلے سے طے کرنا احمقانہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ایران کی پُرامن جوہری صنعت جنگ نہیں ملک چلانے کے لیے ہے، یہ توانائی، زرعی، صحت کے شعبوں کے لیے ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جوہری صلاحیت ایرانی عوام کا حق ہے اس کا امریکیوں سے کیا تعلق ہے؟