20سماج دشمن گرفتار

May 13, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)20 سماج دشمن گرفتا ر کرلئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 4جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 270گرام چرس ، 6بوتل شراب اور 2پستول برآمد کر لئے۔صادق آباد پولیس نے منشیات فروش سے2کلو400گرام چرس برآمد کرلی ۔ کہوٹہ اور روات پولیس نے پولیس نے ڈکیتی اوراقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا۔ کہوٹہ پولیس نےڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 9قمار باز وں کوگرفتار کرکے 65ہزار روپے، 12 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔چونترہ پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کوگرفتار کرلیا۔تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کا اہم رکن گرفتار کر کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔