جی الیون مرکز میں ریڑ ھیوں کی جگہ الاٹ

May 13, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ایم سی آئی نے احساس پروگر ام کے تحت جی الیون مرکز اسلام آ باد میں غریب لوگوں کو روزگار کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ریڑ ھیوں کی جگہ الاٹ کردی ۔ ہر ر یڑھی کا ایک ڈیزائن ہو گا، ایم سی آئی ماہانہ دو ہزار روپے کرایہ وصول کرے گی۔ اس پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسلام آ باد کے تمام مراکز میں ایسی ریڑ ھیوں کیلئے جگہ الاٹ کی جا ئے گی۔ پہلے مرحلہ میں جی الیون مرکز میں 25ریڑ ھیاں الاٹ کی گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈی جی ایڈمن و ریو نیو میاں طارق لطیف نےکہا ہےکہ یہ پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں شروع کیا گیا۔