عید الفطر پر 20 جو ڈیشل مجسٹریٹس کو ڈیوٹی جج مقرر کر دیاگیا

May 13, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) سیشن جج لاہور نے عید الفطر پر 20 جو ڈیشل مجسٹریٹس کو ڈیوٹی جج مقرر کر دیا ، سیشن جج لاہور سجاد حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو مراسلے بھی ارسال کر دیئے ، ضلعی عدالتوں میں 6 جوڈیشل مجسٹریٹس ڈیوٹی دیں گے عید الفطر پر ماڈل ٹا ؤ ن کچہری میں 8 جوڈیشل مجسٹریٹس ،کینٹ کچہری میں 6 جوڈیشل مجسٹریٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔